اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کردی ۔ کیپٹوپاورپلانٹس پر مرحلہ وار20فیصدتک لیوی لگے گی۔صدرمملکت نے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔لیوی کی رقم تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کے لیےٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی۔کیپٹوپاورپلانٹس پرفوری طورپرپانچ فیصدلیوی کانفاذکیاجائےگا۔لیوی میں ڈیفالٹ پر متعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس بند کردی جائےگی ۔صدرمملکت نےآف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس 2025پردستخط کرد یے۔اطلاق فوری ہوگا-آرڈی ننس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20فیصد لیوی عائد ہوگی،فوری طور پر 5 فیصدلیوی لگے گی ،کیپٹوپاورپلانٹس پر جولائی 2025میں لیوی کی شرح 10فیصد اورفروری2026 میں15جبکہ اگست2026میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی 20فیصد ہو جائے گی-آرڈینس کے مطابق لیوی کی رقم پاور سیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنےپراستعمال کی جائے گی-لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کےخلاف کارروائی ہوگی اورمستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کردی جائےگی-آرڈیننس کے مطابق ہرکیپٹو پاور پلانٹ گیس یاایل این جی کےاستعمال پروفاقی حکومت کولیوی ادا کرنےکاپابند ہوگا،لیوی اوگرانوٹیفکیشن کےمطابق مقررکردہ سیل پرائس سےاوپر کی قیمت پرعائد ہوگی۔