• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔

مریم نواز نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہیں، یہ زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتی ہیں اور سیلاب بھی کنٹرول کرتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار جامع  ’کلائمیٹ پالیسی‘ تشکیل دی، جس کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی کے لیے واچ ٹاورز اور چیک پوسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ویٹ لینڈز پر تفریحی اور تحقیقی مقاصد کے لیے مخصوص سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ماہی گیری کے نظام کو منظم کیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ویٹ لینڈز یا دیگر علاقوں کے قدرتی توازن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید