گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے علاقے میں دوسرے روز بھی پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر کے آگ لگا دی ہے۔
ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایا کہ آپریشن میں 12 سے زائد پولیس موبائلز اور 6 بکتر بند گاڑیاں حصّہ لے رہی ہیں۔
ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ڈی ایس پی اوباڑو نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران ملزم میر حسن شر زخمی ہوگیا۔