• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، کچے کے علاقے میں پہلی بار ڈرون حملے، 5 روز میں 9 ڈاکو ہلاک

شکارپور(جنگ نیوز) شکارپور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پہلی بار ڈرون کا استعمال کارگر ثابت ہوگیا، 5روز کے دوران ڈاکوؤں پر ڈرون سے حملوں کے نتیجے میں 9ڈاکو ہلاک اور 45زخمی ہوئے،دریا میں پانی آنے پر بکتر بند گاڑیوں کی رسائی ممکن نہ رہی تھی، ڈاکوئوں میں خوف،45 زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کےخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، دریا میں پانی آجانے کے سبب بکتر بندگاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی تھی جس کے بعد پہلی مرتبہ پولیس اور رینجرز نے ڈرون کی مدد سے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس کے مطابق پہلی بار ڈاکوؤں میں خوف دیکھنے میں آیا ہے، ڈاکو اب آئی پی سی اور بکتر بند سے زیادہ ڈرون سے خوفزدہ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کئی ڈاکو مارے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز نے کافی حد تک کامیاب حاصل کی ہے، چند روز قبل ڈرون شیلنگ سے بدنام ڈاکو بیلوتیغانی بھی شدید زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق آپریشن اس طرح جاری رہا تو کچے میں ڈاکوؤں کاصفایا ہوجائے گا، اب کچے سے کلین سویپ کے بعد باہر آئیں گے، رینجرز اور پولیس کچے کو کلیئر کروالیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید