عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں نےمخالفت کی، ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں۔
چارسدہ میں تقریب سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہر ضلع میں دہشت گردوں نے اپنی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، کابل کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔
میاں افتخار احمد نے مزید کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں نے مخالفت کی، ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں۔