• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ملتان کے علاقے حامدپور میں ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

نشتر برن یونٹ حکام کے مطابق باؤزر دھماکے کے 17 زخمی زیر علاج ہیں۔ جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایل پی جی باؤزر دھماکہ 8 روز قبل پیش آیا تھا، جس میں 39 افراد بری طرح جھلس کر زخمی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید