• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کا پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان

صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل
صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔ 

پشاور میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی بنیادی رقم بڑھا کر 2 ارب 40 کروڑ روپے کردی۔ 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کارڈ کیلئے 2 ارب روپے کا الگ سے فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید