چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیے۔
ایم کیو ایم کی قیادت نے بالآخر سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے افتخار عالم کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور طحہٰ احمد کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی تقرری کا لیٹرز جلد جاری کیے جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے جیو نیوز سے گفتگو میں اس مسئلے کی شکایت کی تھی۔