• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند اور آپریشنل مسائل، 1 پرواز منسوخ، 24 میں تاخیر

اسلام آباد ایئر پورٹ سے ایک پرواز منسوخ کر دی گئی، جبکہ لاہور، اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ دھند اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے 24 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 368 منسوخ کر دی گئی۔

فلائٹ آپریشن کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ ایئر پورٹس کی 24 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ 

سیالکوٹ میں دھند سے حدِ نگاہ محدود ہونے کی وجہ سے، فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید