بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ہمیں اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تین سال سے سازشیں چل رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کیسے کرنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے لوگوں پر تشدد کیا گیا فالس فلیگ 9 مئی کیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اپیل یہ اگلے دو تین سال گھسیٹ سکتے ہیں۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت میں استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔
مقدمے میں مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی، 7 پر جرح مکمل ہو گئی۔