• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاک

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، یعقوب آباد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق گزشتہ روز ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالغفار شہید ہو گیا تھا۔

ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

دوسری جانب گلستانِ جوہر منور چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری بھی زخمی ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید