• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے باعث ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی ضروری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرحِ اموات تشویش ناک ہے، کینسر سے بچاؤ کے لیے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ کینسر کے باعث ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے علاج  کے لیے پہلا سرکاری اسپتال لاہور میں زیرِ تکمیل ہے، نواز شریف کینسر اسپتال میں ہر اسٹیج کے مریض کو مفت علاج فراہم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کر کے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے، چاہتی ہوں کہ عوام کو ہر ضلع میں کینسر کے مفت علاج کی سہولت میسر ہو۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ فضائی اور آبی آلودگی بھی کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید