• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کرناٹکا میں گائے چوروں کو دیکھتے ہی گولی مارنے پر غور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی ریاست کرناٹکا میں گائے چوری کے بڑھتے واقعات پر حکومت نے گائے چوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے پر غور شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گائے چوروں کو سرِ عام گولی مارنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

ریاست کرناٹکا کے ضلع اترکناڈا میں گائے کی چوری کے واقعات بڑھ جانے پر لوگ شدید پریشان ہیں۔

ریاست کرناٹکا کے وزیر کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کے واقعات ضلع میں دوبارہ ہوئے تو وہ گائے چوری کرنے والے ملزمان کو بیچ سڑک پر گولی مارنے کا حکم دے دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم گائے کا دودھ پی کر بڑے ہوتے ہیں، ہم اس جانور کی پوجا اور اس سے پیار کرتے ہیں، پولیس سے کہہ دیا ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو، اس کے خلاف کارروائی کریں۔

بھارتی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کام کر کے کمائیں اور کھائیں، ضلع میں کافی نوکریاں موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید