• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کا خط قانونی دستاویز اور تاریخ کا حصہ بن گیا، زرتاج گل

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ خط کے 6 نکات کا متن میڈیا پر آچکا ہے، جس کا پہلا نکتہ ہے یہ ملک بھی میرا ہے فوج بھی میری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط قانونی دستاویز اور تاریخ کا حصہ بن گیا ہے، جس کے 6 نکات میڈیا پر آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس عوام کا کارڈ ہے، یہ دعائیں مانگ رہے ہیں کہ امریکا سے دعوت نامہ آجائے، وزراء نے ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ بانی کے خط کے نکات میں پہلا نکتہ یہ ہے کہ یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم این اے میاں غوث کے گھر کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا، پنجاب میں انسدادتجاوزات مہم سے خوف و ہراس پھیلا ہواہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں انسداد تجاوزات کےلیے پہلے وارننگ دی جاتی ہے، یہ آپریشن منصفانہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین بار خط لکھ چکے انسانی حقوق قائمہ کمیٹی کو میڈیا کے ساتھ پنجاب کی جیلوں کا دورہ کرنے دیا جائے، لیکن ایسا نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید