• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا کسی حدیث میں رجب کی پہلی رات کو دعائیں قبول ہونے کے بارے میں ذکر ہے؟

جواب: رجب کی پہلی رات کی فضیلت سے متعلق ایک روایت نقل کی جاتی ہے کہ پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی، ان میں سے ایک رجب کی پہلی رات بھی ہے۔ 

یہ روایت بعض ایسے طرق سے منقول ہے جو قابلِ اعتماد نہیں ہیں، البتہ حضرت عبد اللہ ابن عمرؓ سے موقوفاً یہ روایت ثابت ہے، گو اس کی سند میں بھی مجہول راوی ہے، لیکن امام شافعی رحمہ اللہ نے اسے قبول کیا ہے۔