رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کروایا ہے۔
مظفرگڑھ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں پیشے کے لحاظ سے غریب لوگوں کی قومیں بنائی گئی تھیں۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ موچی کا کام کرنے والوں کے ریکارڈ میں ذات موچی لکھ دی جاتی ہے، غریب لوگوں کے پیشے کو انکی ذات سے منسلک کرنا توہین آمیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیشے کو کسی شخص کی ذات کیساتھ منسلک کر کے توہین کرنا آئین کے خلاف ہے۔
جمشید دستی کے مطابق بل قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے، آئندہ سیشن میں پیش ہوگا۔