• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کارکن نے جمشید دستی اور ان کے بھتیجوں، بھانجے کےخلاف مقدمہ درج کروادیا

جمشید دستی: فائل فوٹو
جمشید دستی: فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن ذوالفقار ڈوگر نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے 2 بھتیجوں، بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

مدعی مقدمہ ذوالفقار ڈوگر نے الزام عائد کیا کہ جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فونز، گھڑی اور رقم بھی نکال لی، الیکشن میں مخالفت کے رنج میں ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید دستی سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب جمشید دستی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف من گھڑت ایف آئی آر درج کروا دی گئی، ہماری سزا یہ ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جمشید دستی نے کہا کہ ایم این اے کو گرفتار کرنے کےلیے پولیس پہنچ جاتی ہے، کچے کے ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید