• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی، اتحاد تشکیل نہیں پایا، شاہد خاقان

سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی - فوٹو: فائل
سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی - فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی اتحاد تشکیل نہیں پایا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج ہے اور 10 فروری کو مولانا کا جلسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی، اتحاد تشکیل نہیں ہوا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم ایک ادارے کی تباہی کا راستہ ہے، مولانا فضل الرحمان نے چھوٹی خرابی قبول کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتفاق رائے ہے کہ یہ حکومت ملک کی نمائندہ حکومت نہیں، ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے درمیان ملاقات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائےگا، کل بات ہوئی کہ ایک دوسرے کے معاملات پر تحفظات ضرور ہیں۔

قومی خبریں سے مزید