پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے چند ارکان کے تحفظات درست نہیں۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی آئی کو خط لکھیں گے۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے چند ارکان کے تحفظات درست نہیں، پرائیویٹ ممبر بل آئے تو ذاتی رائے دی جاتی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان معاملات پر قانون سازی کی ضرورت نہیں، پرائیویٹ ممبر بل پر مرضی کے ووٹ دیتے ہیں، لطیف کھوسہ اور میں نے رکن کی مخالفت کی تھی۔
خیال رہے کہ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی ارکان نے بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔