• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

گزشتہ سال صوبے سے پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اب بھی مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید