• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے میں شرکت


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے ناشتے میں شریک ہوئے ہیں۔

ان کے علاوہ دنیا بھر سے اہم سیاسی شخصیات بھی اس تقریب کا حصہ تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس اس ہفتے کئی نیشنل پریئر اور فیتھ تقاریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں اہم سفارتی محاذ سنبھال لیا۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید