• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے عمران اشرف کے بہترین اداکار بننے کی پیشگوئی کی تھی: سمیع خان کا انکشاف

اداکار سمیع خان — فائل فوٹو
اداکار سمیع خان — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے عمران اشرف کا ایک مختصر سا کردار دیکھ کر ہی ان کے بہترین اداکار بننے کی پیش گوئی کر دی تھی۔

سمیع خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے اداکار بننے کے لیے ضروری خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ آج کل مشہور ہونا اور اداکار ہونا دو الگ الگ چیزیں ہیں، وائرل ہونا اور مشہور ہونا آسان ہے، لیکن ایسی شہرت کسی بھی انسان کو اداکار نہیں بناتی۔

اداکار نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ عمران اشرف نے ایک ڈرامہ سیریل میں میرے ساتھ ایک مختصر سا کردار کیا تھا جو ایک سکھ کا کردار ادا کر رہے تھے اور اس ڈرامے کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہو رہی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران اشرف نے اس مختصر سے کردار میں مجھے حیران کر دیا تھا۔

سمیع خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے عمران اشرف کی اداکاری دیکھ کر کہا کہ آپ محنت سے کام کرتے رہیں، ایک دن ضرور بہترین اداکار بنیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید