• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز، چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہی ٹارگٹ ہے، سلمان علی آغا

پاکستان کی کنڈیشنز کے عادی ہیں، مزید اچھا کرنے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا - فوٹو: فائل
پاکستان کی کنڈیشنز کے عادی ہیں، مزید اچھا کرنے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا - فوٹو: فائل

پاکستان مینز ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم نے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں جیتنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کنڈیشنز میں ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، پاکستان کی کنڈیشنز کے عادی ہیں، مزید اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

نائب کپتان نے کہا کہ صائم ایوب کی فارم بہت اچھی جا رہی تھی۔ صائم ایوب کو مس کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشدل کے ساتھ مل کر دونوں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے زیادہ تبدیلی نہیں ہوگی۔

سلمان علی آغا بولے، ’آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے بہت پُرجوش ہیں، 1996 میں تو میں بہت چھوٹا تھا، تب کا تو مجھے یاد نہیں۔ اب آئی سی سی ایونٹ سے سب خوش ہیں۔‘

 انکا کہنا تھا کہ میں نے ہر سطح پر ڈبل رول کیا ہے، اس کیلئے پُرجوش ہوں، کوئی دباؤ نہیں ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید