وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ آمد پر ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کی تیمارداری اور صحت کیلئے دعا کی، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال اور عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود اور اسلم غوری بھی ملاقات میں شریک تھے۔