ایران نے لورستان میں امریکی ڈرون ایم کیو 9 اور تہران کے نواح میں ہرمس ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی تصاویر بھی جاری کردیں، حالیہ جنگ میں 75 سے زائد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی جوابی فوجی کارروائیاں آنے والے دنوں میں مزید تیز اور وسیع ہوں گی، فضائی دفاعی نظام نے ملک بھر میں امریکی اور اسرائیلی طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے اصفہان میں اسرائیلی ڈرون ہیرون، مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے بعد سے اب تک ایرانی مسلح افواج کی جانب سے 75 سے زائد ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر شیراز میں امریکا اسرائیل حملے میں20 افراد شہید ہوگئے، حملےمیں شیراز کے رہائشی علاقےکو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے رات بھر میں 6 ایرانی بیسلٹک میزائل لانچرز تباہ کر دیے، حالیہ حملوں میں 3 ایرانی ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز بھی تباہ کردیے گئے۔