• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے غیر ملکی امداد روکنے کے فیصلے کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں، آئی ایم ایف

امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا غیر ملکی امداد روکنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے حکومتی معاملات کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق غیر ملکی امداد کی بندش، چین پر ٹیرف میں اضافے سمیت دیگر اقدامات میں پیش رفت کو دیکھ رہے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کےحالیہ فیصلوں کے اثرات کا واضح جائزہ پیش کرنا ابھی بہت قبل از وقت ہے، امریکی اقدامات کے اثرات دوسرے ممالک اور صارفین کے ردعمل پر منحصر ہوں گے۔

آئی ایم ایف بارہا دوسرے ممالک کو تحفظ پسندانہ اقدامات اور تجارتی پابندیوں سےعالمی نمو میں کمی کاخدشہ بیان کر چکا ہے۔

آئی ایم ایف سے امریکا کی دستبرداری سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی تجویز پر ترجمان آئی ایم ایف جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی امریکی حکومتی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی طویل تاریخ ہے، ادارہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھی کام کرنے کا منتظر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید