اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی صدارت میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس دو گھنٹے سے زیادہ دیر جاری رہا جس میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے رمضان المبارک کیلئے ایک لاکھ ٹن چینی حکومت کو ایک سو بیس روپے کلو کے حساب سے مہیا کرنے کیلئے کہا گیا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی چیئرمین ذکاء اشرف کے مطابق پسما نے سستے بازاروں میں اپنے سٹال لگا کر 140 روپے کلو چینی فراہم کرنے کی تجویزدیدی اجلاس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے کین کمشنروں، فوڈ سیکرٹریوں، شوگر کین گروورز ایسوسی ایشن اور انجمن کاشتکاران پاکستان کے چیئرمین رانا افتخار، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف، رمضان شوگر ملز، جے ڈی ڈبلیو گروپ کے جہانگیر ترین کے نمائندے محمد رفیق، شوگر انڈسٹری کے نمائندے چوہدری وحید، وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار،وفاقی سیکرٹری پرائس کنٹرول نے شرکت کی۔