• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی کے بعد 5 لاکھ افراد کی جنوب سے شمال منتقلی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد 5 لاکھ سے زائد لوگ غزہ کے جنوبی حصے سے شمالی حصے میں منتقل ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 10 ہزار سے زائد امدادی ٹرک امداد لے کر پہنچ گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں لوگوں کو بڑی تعداد میں خیمے، خوراک اور ادویات دی جا رہی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے بچوں کے خصوصی ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں خیموں، خوراک، پانی، صحت و صفائی کی سہولتوں اور طبی ساز و سامان کی ضرورت ہے، اپنے علاقوں میں واپس آنے والے بیشتر افراد کے گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق طبی ساز و سامان کے ہمراہ 63 ٹرک غزہ آئے ہیں، جس سے خالی ہونے والے 3 گوداموں کو دوبارہ بھرنے میں مدد ملے گی۔

اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر کے مطابق جنگ بندی کے بعد 100 سے زائد بیماروں اور زخمیوں کو مصر منتقل کیا گیا ہے، غزہ میں ہنگامی مدد کے لیے 5 ایمبولینسز بھی اس علاقے میں بھیجی گئی ہیں، اس کے علاوہ 22 تندور بھی علاقے میں کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں مسقتل جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے سے لوگوں کی کسی اور جگہ منتقلی کی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید