ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی دعائیہ تقریب میں اسلام کا حقیقی پیغام احسن طریقے سے پیش کیا۔
انہوں نے بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول نے مؤثر سفارت کاری کی اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا، اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی روایت کو برقرار رکھا۔
سیدہ تحسین عابدی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو عالمی رہنماؤں نے توجہ سے سنا اور سراہا۔
سیدہ تحسین عابدی نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی گفتگو اور مدبرانہ رویے سے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔