• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کوہاٹ نے جرگہ رپورٹ محکمۂ داخلہ کو بھیج دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کمشنر کوہاٹ نے کرم کے حالات پر جرگے کی رپورٹ محکمۂ داخلہ کو بھیج دی۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے ہتھیار جمع کرانے کے طریقہ کار سےحکومت کو آگاہ کیا ہے۔

 حکومت نے جمع کرائے گئے طریقہ کار پرعمل درآمد سے متعلق غور شروع کر دیا ہے۔

 حکومت اسلحہ جمع کرانے کے مناسب طریقہ کار پر متفق ہوتے ہی فریقین کو آگاہ کر دے گی۔

ادھر جرگے میں امن معاہدے کے تحت بنکرز گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔

مجموعی طور پر اب تک 50 بنکرز گرائے جا چکے جبکہ دونوں فریقین کے بنکرز کی مجموعی تعداد 250 ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں فریقین کا جرگہ ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید