• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے دست برداری پر چین کا اظہار افسوس

ترجمان چینی وزارت خارجہ لِن جیان — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ترجمان چینی وزارت خارجہ لِن جیان — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین نے پاناما کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے دستربرداری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لِن جیان نے پاناما پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات اور دو طرفہ تعلقات پر غور کرے اور بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر پاناما ہوزے راؤل ملینو نے امریکی محکمۂ خارجہ کے پاناما کینال سے متعلق بیان کو مسترد اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید