بھارت کے شہر نوئیڈا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ای میل بھیجی تھیں۔
بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانے کےلیے وی پی این کا استعمال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے اسکول نہ جانے کےلیے بم تھریٹ کی ای میلز کی تھیں، 15 سال کے طالب علم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔