• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور چراغ گل کردیا


کراچی میں ٹریفک حادثے نے ایک اور زندگی چھین لی۔

گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آگئی۔

کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

38 روز کے دوران کراچی میں ٹریفک حادثات میں 70 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب  کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا کہ ڈمپر ڈرائیوروں کی غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ پر کارروائی کی جائے، حادثات کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہیوی ٹریفک پر پابندی پر عمل درآمد کروانا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، پابندی کے مطابق ڈمپرز کو روکنا اُن کا نہیں ٹریفک پولیس کا کام ہے۔

قومی خبریں سے مزید