صدر آصف زرداری نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
صدر آصف زرداری چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر سربراہان کیساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں برونائی کے سلطان، کرغزستان کے صدر اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایشین ونٹر گیمز 14 فروری تک جاری رہیں گے اور اس میں 34 ملکوں کے 1200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
نویں ایشین ونٹر گیمز میں پاکستانی ونٹر ایتھلیٹس بھی شرکت کر رہے ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ایشین ونٹر گیمز سے خطے کے ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ گیمز سے پاکستان اور چین کے درمیان اسپورٹس ڈپلومیسی کو بھی فروغ ملے گا۔
صدر آصف زرداری نے اس موقع پر چینی حکومت اور گیمز میں شریک تمام کھلاڑیوں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔