خیبر پختون خوا حکومت نے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔
چیف سیکریٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں جبکہ فخر عالم چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔
چیف سیکریٹری ندیم اسلم 2023ء سے خیبر پختون خوا میں تعینات ہیں۔