پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کو 2 سال مکمل ہو گئے۔
کرکٹر نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی ہے۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے رومانٹک کیپشن بھی لکھا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ آپ کے ساتھ 2 سال گزر چکے ہیں، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کسی کے ساتھ محبت اور تعلق کی اتنی گہرائی شیئر کر سکتا ہوں۔
انہوں نے اہلیہ سے محبت کا اظہار اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، میں اور عالیار ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے، میرا پیار، میری سب سے اچھی دوست اور میری ساتھی، سالگرہ مبارک ہو۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 2 سال قبل 3 فروری کو سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے کپتان، شاہد آفریدی المعروف بوم بوم لالہ کی بیٹی سے ہوئی تھی۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے، شاہد آفریدی کے نواسے کی ولادت گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی۔