گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ صومالیہ سےتعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان میں صومالیہ کے سفیر شیخ نور محمد حسن نے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
پاکستان میں صومالیہ کے سفیر شیخ نور محمد حسن نے کہا کہ صومالیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔