• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ بلدیات سندھ کا 12 میونسپل کمشنرز کو شوکاز نوٹس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ بلدیات سندھ نے 12 میونسپل کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس میں تمام میونسپل کمشنرز کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمۂ بلدیات کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں عملے کی حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مہم کے دوران عملے کی غیر حاضری پر میونسپل کمشنر مؤقف پیش کریں۔

شوکاز نوٹس میونسپل کمشنر گڈاپ، ناظم آباد اور لیاقت آباد کو جاری کیا گیا ہے۔

محکمۂ بلدیات کے مطابق میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن اور چنیسر ٹاؤن سمیت دیگر کو بھی شوکاز جاری کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید