• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف ریکارڈ پیش

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت میں 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان پر حملے کے الزام میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت اعجاز چوہدری کے وکیل دلائل کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ ان قائم مقدمات میں بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید