چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے ردِعمل کے بعد امریکی صدر بیان سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کا ایک پتھر بھی اسرائیل اور امریکا کو نہیں دیا جا سکتا، غزہ نے 1 سال میں 50 ہزار شہادتیں دیں لیکن 1 انچ نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج اور قوم پاکستان کے استحکام کے لیے ایک ہیں۔