کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بدھ کو ڈپٹی کمشنرز اور شہری اداروں کےسینئرافسران کے ہمراہ ملیر اور کورنگی اضلاع میں مختلف علاقوں کا دورہ کرکے تجاوزات کے خاتمے، صفائی کا نظام بہتر بنانے اور سڑکوں کی مرمت کے جاری کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے مختلف رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو اور ایڈیشنل کمشنر ون ملیر سید جہانگیر شاہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ، کے ڈی اے اورکے ایم سی کے سنیئر افسران اور ملیر اور کورنگی اضلاع کے مخلتف ٹاونز کے میونسپل کمشنرز اور دیگر بھی موجود تھے،کمشنر نے بکرا پیٹری اور دیگر مقامات پر ٹریفک کے لئے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کا بھی نوٹس لیا اور ضلعی انتظامیہ ملیر کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف کوئی رعایت نہ کر یں ۔