اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنانے کا کہہ دیا۔
دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنا سکتے ہیں، سعودیوں کے پاس وہاں بہت زیادہ زمین موجود ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اور سعودی تعلقات صرف قابل عمل نہیں بلکہ یہ ہونے جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیا تھا۔