• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی نے پھر کال دی تو اس بار چال ڈھال ٹھیک کریں گے، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو اس بار ہم چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔

صوابی جلسے سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے ورکرز تھک گئے ہیں، آج کارکنوں نے پیغام دیا کہ وہ نہیں تھکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کا پتا ہے کون بھاگتا ہے اور کون نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج کے احتجاج پر کارروائی کا کہا ہے۔

پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ ایک دفعہ پھر بانی پی ٹی آئی جلد کال دیں گے، اس دفعہ آپ کی گولیاں کھانے کی تیاریوں کے ساتھ آئیں گے، اس دفعہ آپ کا چال ڈھال ٹھیک کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک جدوجہد جاری گی، ہم نہیں چاہتے کہ اداروں سے ٹکراؤ ہو، اداروں اور عوام میں بہت بڑے فاصلے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید