• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمد للہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شکل میں پنجاب کو ایسی متحرک اور پرعزم لیڈر مل گئی ہے جس نے ترقیاتی کاموں کے اجرا میں نہ صرف شہباز اسپیڈ کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں بلکہ کئی ایسے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں جن تک پہنچنا کسی بھی نئے وزیر اعلیٰ کیلئے آسان نہ ہوگا، انکی خدمات کا اس سے بڑا اعتراف کیا ہوگا کہ پاکستان کے سب سے بڑے معاشی مرکز کراچی کے تاجر باقاعدہ استدعا کررہے ہیں کہ ہمیں بھی مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ دے دیں، اب تک بطور خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بڑے تحمل اور انتہائی حکمت عملی سے قابل ترین افسران کو اپنی ٹیم کا متحرک حصہ بناکر خود کو ایک شاندار ٹیم لیڈر ثابت کیا، قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں وطن عزیز میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،پاکستانی معیشت کو ڈبو کر سری لنکا بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو خبر دیدی جائے کہ ہماری معیشت ٹیک آف پوزیشن پر آ گئی ہے، چینی صنعتکار ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہو چکے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھتے جارہے ہیں اورا سٹاک ایکسچینج نئے اہداف چھو رہی ہے، دنیا جانتی ہے کہ 2016میں نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا ایک بار پھر عوام خوش ہو جائیں کہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا ان شاء اللہ، مہنگائی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے، کاشتکاروں کے حالات بہتر بنانے کیلئے ایگریکلچر میکانائزیشن پر کام جار ی ہے، اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پہلی جامع پالیسی اور پلان دیدیا گیا ہے، 38اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کا نظام شروع کر کے بزدار حکومت کا جمع کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے، پنجاب بھر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 30ارب روپے کی مشینری دی جا رہی ہے، پنجاب کو انڈسٹرلائزیشن کی راہ پر لایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو خودکفیل بنانے کیلئے 10لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود آسان قرضے دیئے جا رہے ہیں، چھوٹی انڈسٹری لگانے کی ترغیبات دی جا رہی ہیں کیونکہ چھوٹی معیشت جلد ترقی کرتی ہے، ٹیکس فری زون اور ٹیکس ہالی ڈے دیا جا رہا ہے، 28 الیکٹر ک بسیں پاکستان آچکی ہیں اور مزید بسیں آرہی ہیں، عوام کو ذاتی گاڑیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل کیا جائیگا، پنجاب میں جلد ہی ای ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس جلد شروع ہو رہی ہے، لاہور سے اسلام آباد بلٹ ٹرین اور اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین سروس بھی جلد شروع ہو گی، کسان کارڈ کی حد ساڑھے سات لاکھ کر دی گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جنوری میں پاکستان کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام شروع کر کے میرٹ پر 30ہزار طلبہ کو چیک دے دیئے گئے، بچوں کو کیل والے ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں، کوئی تعیناتی سفارش پر نہیں کی گئی، منارٹی کارڈ اور اسپیشل افراد کیلئے ہمت کارڈ دیئے جا رہے ہیں، مفت ڈائیلسز کا بجٹ سات سے 10 لاکھ روپے کر دیا ہے، پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نوازشریف آئی ٹی سٹی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، شدید سیاسی دباؤ کے باوجود پورے پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جارہا ہے جسکے بعد عوام تجاوزات سے پاک صاف ستھرا پنجاب دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں، قوی یقین ہے کہ حکومتی مدت پوری ہونے سے پہلے پنجاب میں انفراسٹرکچر کا انقلاب آ جائیگا، بجٹ پر بوجھ بننے والے عوامل دور ہو رہے ہیں، فری مارکیٹ اکانومی سمیت پنجاب کو ترقی دینے کی ہر اسکیم مریم نواز کی ترجیح ہے، عوام جان چکے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے عملی طور آگ لگانے والے ملک دشمن کون ہیں، عوام یہ بھی جان گئے ہیں کہ کون عوامی وزیر اعلیٰ ہے جو ملک کی عظمت کی بحالی کیلئے دن رات کام کر رہا ہے، آخر میں ایک اہم بات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے سنجیدہ حکمت عملی اور ٹھوس پالیسیوں پر عمل یقینی بناکر ملک کو سیاسی و معاشی مشکلات سے نجات کی راہ پر ڈال دیا ہے، جبکہ نام نہاد منصفوں نے بروقت انصاف دینے کی ذمہ داری پوری کرنیکی بجائے خطوں کی بساط بچھا کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر ڈالی ہے، جس کے بعد انتشاری قبیلے کے سر غنہ نے حسب علت تاریخی یوٹرن لیکر عسکری قیادت کو آخری خط کی شکل میں معافی نامہ لکھ بھیجا ہے جس کادفاع نہ کر سکنے پر انصافی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

تازہ ترین