واشنگٹن (آئی این پی )دنیا کے قریب ترین سیارے مریخ پر زندگی کی آثار ہونے سے متعلق سائنسدان آج بھی تحقیق کر رہے ہیں۔وہیں ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی جانب سے مریخ پر ایک پراسرار 295 فٹ اونچے ستون پر نئے تحقیقاتی مشن کا حکم دے دیا ۔مریخ پر ایک مستطیل ساخت کی تصویر ناسا نے شئیر کی تھی۔ اس دریافت نے خلائی مخلوق سے متعلق ریڈٹ پلیٹ فارم پر اس پر کچھ توجہ مبذول ہوئی، لیکن جو روگن اور ایلون مسک نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد پراسرار ستون پر تحقیقاتی مشن کا حکم دیا۔ڈیلی اسٹار کے مطابق ایک مشہور پوڈ کاسٹ کے میزبان جو روگن اور ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے پراسرار ستون جنہیں خلائی مخلوق کا خفیہ مقام بھی کہا جاتا ہے ایک دیو ہیکل مستطیل کی طرح دکھائی دیتی ہے، جس کی تصویر مریخ پر لی گئی تھی۔ ناسا کے خلائی جہاز کے ذریعے لی گئی تصویر میں تقریبا 3کلومیٹر( 1.9 میل) ایک وسیع علاقہ دکھایا گیا ہے۔اگرچہ کچھ لوگ یہ قیاس کر رہے ہیں کہ یہ ساخت کچھ غیر معمولی ہو سکتی ہے، زیادہ امکان ہے کہ یہ صرف ایک منفرد چٹان کی تشکیل ہے۔