کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز بحران پر 7عالمی طاقتوں کا ایران کے خلاف سخت مشترکہ مؤقف، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، کینیڈا اور جاپان نے فوری طور پر حملے روکنے اور عالمی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کیا۔ ایرانی کارروائیاں عالمی امن اور ایندھن سپلائی کیلئے خطرہ قرار، توانائی منڈی کو مستحکم کرنے اور بحری راستہ کھولنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، جاپان اور کینیڈا کے رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے میں ایران کی جانب سے خلیج میں تجارتی جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں اور آبنائے ہرمز کو عملی طور پر بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ڈرون، میزائل حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے جیسے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔