ملتان( سٹاف رپورٹر ) کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی تین سالہ بچی ہسپتال میں چل بسی، تفصیلات کے مطابق سٹی جلالپور کے علاقے عنایت پور کےرہائشی محمد اسماعیل کی بیٹی ر مصباح گھر کے صحن میں میں کھیل رہی تھی کہ اسے کتے نے کاٹ لیا ، اسے تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی، ہسپتال سے بچی کی نعش وصول کرنے کے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔