• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر یو اے ای کی شدید مذمت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارت نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کردیا اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔

متحدہ عرب امارت کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان قابلِ مُذمت اور اشتعال انگیز ہے، نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

اماراتی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقائی استحکام صرف 2 ریاستی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب، مصر، فلسطین اور اُردن بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کرچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید