اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ عالمی ادارے، میڈیا اور سول ادارے اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
ایک بیان میں اوآئی سی نے کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل سے ایسا ماحول پیدا کریں جہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنے مذہب پر چلے۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) نے مزید کہا کہ مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔