• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے، فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فائل
ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہروں کی مذمت کرتے ہیں، ان کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مظاہرین کے چہرے واضح ہیں، تحقیقات کرکے تادیبی کارروائی کریں گے، اختتام اچھا ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، ایم کیوایم کل کے واقعے سے آگے نکل گئی۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایم این ایز، ایم پی ایز کا اجلاس علامت ہے سب متحد ہیں، کامران ٹیسوری عوامی اور ایم کیو ایم کے گورنر ہیں اور رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں انتظامی معاملات پر اختلافات کی باتیں کل ہی ختم ہوگئیں، ہم سب کل رات بھی ایک ساتھ بیٹھے تھے، معاملات سلجھ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید